میڈرڈ میں ماسک سمیت دیگرحکومتی اقدامات کے خلاف سینکڑوں شہریوں کا مظاہرہ

میڈرڈ۔ پلاسہ دی کولون میں شہریوں نے ماسک کے لازمی استعمال کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جس میں شریک شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ماسک نہیں پہن رکھاتھا۔جبکہ حکومت نے عوامی جگہوں پر ماسک کے استعمال کولازمی قرار دے رکھاہے۔

مظاہرین نے حکومتی اقدامات کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے وائرس کا کوئی وجودنہیں ہے، اسپتال خالی ہیں، 5جی، کے خلاف نعروں والے بینر اٹھارکھے تھے۔پولیس اہلکار داخلی دروازے پر کھڑے ہوکر مظاہرین کو ماسک کااستعمال کرنے کے حوالے سے اعلانات کرتے رہے۔

حکومت کی جانب سے مظاہرے کے حوالے سے تحقیقات کا اعلان کیاگیاہے۔سرکاری طور پر کی گئی ٹویٹ کے مطابق واقعات کی تحقیقات کے بعدقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.