گورنرقندھار، خفیہ ایجنسی اور پولیس سربراہان دہشتگرد حملے میں ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر، خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف ہلاک ہوگئے۔ پاکستان نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں افغانستان میں پارلیمانی انتخابات پرامن ہوں گے۔ انہوں حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار گورنر کے کمپاؤنڈ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گورنر زلمائے، پولیس چیف جنرل عبدالرازق  اور انٹیلی جنس چیف عبدالمہمن کو ہلاک کردیا ہے۔

ڈپٹی گورنر قندھار نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چیف کے سیکیورٹی گارڈ نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں اعلیٰ حکام جان سے گئے امریکی کمانڈر جنرل ملر اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ ختم ہونے کے اختتام پر ہیلی پیڈ کی طرف جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے اعلیٰ حکام کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.