کابل: افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخاب ملتوی کردیے گئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدارتی انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے جب کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ زیادہ اخراجات کو بتایا گیا ہے۔
چیئرمین افغان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی اور ضلع کونسل کے انتخابات اور صدارتی انتخابات کے علیحدہ انعقاد پر اخراجات زیادہ ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ عملے کے تقرر اور انہیں تربیت دینے کیلئے بھی کچھ وقت درکار ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.