بارسلونا میں کرایوں کی قیمتوں میں 6.4 فیصد کمی

بارسلونا۔ جولائی کے مہینے میں بارسلونا میں کرایہ کی قیمت میں 3.1٪فیصد کمی دیکھی گئی یے۔ آئیڈیلسٹاپورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ابھی شہر میں اسکوائر میٹر کی قیمت 16.2 یورو ہے۔ اپریل اور جون 2020 کے درمیان قیمت میں 6.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

پچھلے سال کے مقابلے میں قیمتیں 2.4 فیصد گر گئی ہیں۔ بارسلونا16.2 یورومربع میٹر جبکہ میڈرڈ اسپین کا سب سے مہنگا شہر رہا16.3 یورو / ایم 2 قیمت ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ کاتالونیا میں جولائی میں کرایے کی قیمت گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے مقابلہ میں 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ ہر مربع میٹر میں 14.5 یورو رہی۔

ملک بھر میں جولائی میں قیمت پرمربع میٹر 11.3 یورو تھی ، جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0.1٪ زیادہ اور جولائی 2019 کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ تھی۔

آئیڈیلسٹا کے مطابق اسپین کے متعدد شہروں میں مکانوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جن میں سیگوئیا،سیویا،ویلنسیا،مالاگا میڈرڈ،سان سبستان،ساراگوسا،ویٹوریااور بارسلوناشامل ہیں

Comments are closed.