برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے آنگ سان سو چی کورائٹز پرائز کمیونٹی سے برطرف کردیا
مانیٹرنگ ڈیسک
برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے میانمار کی سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو روہنگیا برادری کے خلاف ریاستی جرائم کااعتراف کرنے پر سخاروف پرائز کمیونٹی سے ہٹا دیا۔یورپی یونین کی اسمبلی نے سابقہ جمہوری مہم چلانے والی خاتون کو نوبل امن انعام ملنے سے ایک سال قبل 1990 میں اپنے اعلیٰ انسانی حقوق کا اعزاز سے نوازا تھا تاہم اب وہ انعام یافتہ افراد کی تقاریب میں حصہ نہیں لیں گی۔
پارلیمنٹ میں اسپیکر اور گروپ رہنماؤں کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ان کے عمل کرنے میں ناکامی اور میانمار میں روہنگیا برادری کے خلاف جاری جرائم کو قبول کرنے پر ردعمل میں تھا۔
میانمار میں روہنگیا مسلمان اقلیتوں کے ساتھ طویل عرصے سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور 2017 میں تقریبا 7 لاکھ 40 ہزار افراد فوجی آپریشن سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے۔فوجی حکمرانی کے خاتمے کے لیے لڑنے والی ایک سابق سیاسی قیدی آنگ سان سو چی اس وقت میانمار کی سب سے طاقتور سویلین رہنما ہے۔
انہیں آزادی کی چیمپیئن کی حیثیت سے پوری دنیا میں اعزازات سے نوازا گیا تھا۔تاہم ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے روہنگیا اقلیتوں کے خلاف بدسلوکیوں پر آنکھیں بند کرلی ہیں۔
What’s up friends, its enormous paragraph
about teachingand entirely explained, keep it up all the time.https://reviewsinfo.tumblr.com/