واشنگٹن: سعودی صحافی کے قتل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی اشیا فروخت کرتے ہیں، جن سے ہمارے لوگوں کی ملازمتیں جڑی ہوئی ہیں، وہ ہماراعظیم اتحادی ہے تاہم جوکچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاملے پرساتھیوں سے مشورہ کریں گے، استنبول واقعے پر بہت سے لوگ کام کررہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے بڑا قدم اٹھایا گیا اگرچہ یہ پہلا اقدام ہے، معاملےکی تحقیقات جاری ہیں، حتمی جائزہ قبل ازوقت ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت اہم قدم ہے،جولوگوں کےخیال سے بھی پہلے اٹھایا گیا، جس صورتحال سامنا کررہے ہیں اتنی آسان نہیں لیکن اچھے طریقے سے چلتے ہوئے مسئلے کو جلد حل کرلیں گے۔
Comments are closed.