مکمل کامیابی کےبغیرافغانستان سے انخلاء نئے 9/11کا سبب بنے گا، جنرل جوزف

واشنگٹن: امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا افغانستان سے جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر انخلاء ایک اور نائن الیون کا سبب بنے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے مشن کی تکمیل کے بغیر ہی واپس آجاتے ہیں تو دہشت گردوں کو ایک بار پھر منظم اور متحرک ہونے کا موقع مل جائے گا جس سے امریکیوں کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ پر دباؤ کم کرنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے، یہ تنظیمیں متحد ہوکر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گی اور امریکیوں پر بھرپور حملے کریں گی۔

جنرل جوزف ڈنفورڈ نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا اور نہ ہی دہشت گردوں کے مختلف گروہ متحد ہو سکیں گے۔ 17 سالہ جنگ کو ادھوری چھوڑنا عقل مندی نہیں ہوگی۔ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

2 Comments
  1. cbd gummies says

    I am the business owner of JustCBD label (justcbdstore.com) and I’m presently trying to grow my wholesale side of business. I really hope that anybody at targetdomain share some guidance 🙂 I considered that the most suitable way to accomplish this would be to reach out to vape shops and cbd stores. I was hoping if anyone could suggest a dependable web-site where I can buy Vape Shop B2B Data List I am currently checking out creativebeartech.com, theeliquidboutique.co.uk and wowitloveithaveit.com. Unsure which one would be the very best option and would appreciate any guidance on this. Or would it be simpler for me to scrape my own leads? Ideas?

  2. Ollie Silis says

    I couldn’t resist commenting. Very well written!

Comments are closed.