میڈرڈ۔ عدالت نے صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے کوروناوائراس حفاظتی اقدامات ختم کردئیے۔ عدالت نے قرار دیاکہ بنیادی حقوق ہر شہری کا حق ہیں۔ایمرجنسی کے بغیر ایسے اقدامات نافذ کرنا شہریوں کے حقوق ختم کرنے کے مترادف ہے۔
میڈرڈ صوبائی حکومت نے سگریٹ نوشی اور کیفے،بار ریسٹورنٹس کے حوالے سے اوقات کار متعین کیے تھے جس کا مقصد کوروناوائرس کے پھیلاو پر قابو پانا تھا۔
میڈرڈ کی صوبائی وزارت صحت کا وہ حکم جسے میڈرڈ نے اختیار کیا تھا وہ سرکاری اسٹیٹ گزٹ (بی او ای) میں شائع نہیں ہوا ہے۔اس کا اعلان 13 اگست کو وفاقی وزیر سلوادور الی نے کیاتھا۔
Comments are closed.