سپین کے صوبہ کاتالونیا میں ہر سال 11 ستمبر قومی دن کے طور پر منایاجاتاہے۔ تاریخی پس منظر میں 11 ستمبر 1714 کے دن سپین کے بادشاہ فلپ پنجم نے کاتالونیا کو باغی قرار دیا اور فوجی کاروائی کا آغاز کیا۔ اس وقت کاتالان فوج نے مزاحمت کی اور خودمختاری کے لئے دفاع کیا تاہم کاتالان فوج کو شکست ہوئی۔اس واقعہ کی یاد میں ہر سال کاتالان باشندے یہ دن قومی دن کے طور پر مناتے ہیں۔ پہلی بار 1886 میں اس دن کو آزادی کے دن کے طور پر منایاگیا۔
کاتالان صوبے کے اس عمل کو غداری کے طور پر دیکھے جانے کے نتیجے میں بوربن بادشاہ نے نیوا پلانٹا فرمان نافذ کیا جس نے خطے کی سیاسی خود مختاری کو منسوخ کر دیا اور اس کے آئین کو ختم کر دیا۔ اہم انتظامی پابندیاں کے ساتھ یونیورسٹی آف بارسلوناجو اسپین کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے کو بھی سرویرا منتقل کر دیا گیا تھا۔ کاتالان زبان پر سرکاری طور پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کے علاقے میں بڑے ثقافتی اثرات مرتب ہوئے تھے۔
جنرل فرانکو کی آمریت کے دنوں میں بھی اس دن کو منانے پر پابندی تھی۔یہ پابندی 1980 میں حکومت کی تشکیل کے بعد ختم ہوئی۔ کاتالونیا میں آزادی کی ایک تحریک بھی چل رہی ہے جس میں صوبے کی جانب سے خودمختاری کا مطالبہ کیاجارہاہے۔ہر سال 11 ستمبر کو سیاسی جماعتیں، تاجرتنظیمیں، اور تحریک کے حامی افراد جلسے اور جلسوس کا اہتمام کرتے ہیں۔
نوٹ: یہ معلومات گوگل سرچ انجن کی مختلف ویب سائٹس سے اکٹھی کی گئی ہیں
Comments are closed.