سپین نے سال 2020 کے دوران 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو شہریت دی

سپین کے ادارہ شماریات کے مطابق سال2020 میں کل 126,266 افراد نے ہسپانوی شہریت حاصل کی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 27.6 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس میں 59,107 مردوں نے شہریت حاصل کی جو کہ 2019 کے مقابلے میں 26.84 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ 67,159 خواتین نے شہریت حاصل کی جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 28.28 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

 یورپی یونین کے رکن ممالک میں سال 2020 میں ہسپانوی شہریت حاصل کرنے والی اہم قومیتوں میں رومانیہ (2,771)، اطالوی باشندے(710)، پرتگالی (356) اور پولش (325) شامل ہیں۔ ناروے میں ایک، ڈنمارک میں دو، فن لینڈ تین، سویڈن میں 6 افراد کو شہریت دی گئی۔

  سال 2020 میں 37,205 افریقی نژاد باشندوں نے سپین کہ شہریت حاصل کی جن میں28,240 مراکشی تھے۔ اگرچہ اس دوران بہت سارے افریقی شہریوں نے اپنی شہریت حاصل کر لی ہے، براعظم جنوبی امریکہ کے اسپین میں 2020 کے مستقل باشندوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ان میں سے تقریباً 48,098 جن میں سے 9,021 کولمبیا کے ہیں۔

 اس کے علاوہ براعظم ایشیا سے 8,682 افراد نے سپین میں اپنی شہریت حاصل کی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے جن کی تعداد 4 ہزار 4 سو 58 ہے۔ شمالی امریکہ سے  1,796 افراد اسپین کے مستقل باشندے بنے جن میں سے 1,492 میکسیکن تھے۔

غیر سرکاری تارکین وطن کے حقوق کی تنظیم واکنگ بارڈرز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کے دورام دوران 4,404 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق شمالی افریقی ممالک سے ہے

Comments are closed.