“14اگست”جشن آزادی کا دن جوش و جذبے سے منایاجائے گا۔ پاک فیڈریشن سپین

بارسلونا۔ پاک فیڈریشن سپین کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔جشن آزادی پروگرام سے متعلق پاک فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری راجہ بابر ناصر صاحب نے تفصیلاً آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایاکہ پروگرام میں کھانے، کپڑے اور مہندی وغیرہ کے سٹال کیلئے بھی رابطہ بھی لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کوئی بھی پاکستانی کسی خاص یا منفرد قسم کے آئٹم پیش کرنا چاہے تو بھی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے۔

یوم آزادی میں بچوں کی پروگرام میں شرکت کیلئے کمیونٹی سے فوری رابطے کیلئے پیغام دیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں کو یوم آزادی، قیام پاکستان، نظریہِ پاکستان سے متعلق تقاریری مقابلے ہوں گے۔ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔

 مزید تفصیلات کیلئے فیڈریشن کی یوم آزادی کی خصوصی کمیٹی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

642 79 38 88

سید ذوالقرنین شاہ

632 14 97 99

راجہ بابر ناصر

615976667

راجہ شفیق کیانی

خواتین ان نمبروں پر رابطہ کر سکتی ہیں

عروسہ راجہ۔۔۔۔۔۔۔۔632547653

ڈاکٹر صباءانور…۔۔۔622492137

یہ تقریب بتاریخ 14 اگست بوقت شام چھ بجے بارسلونا میں پارالیل کے قریب تین چمنیوں والے میدان میں منعقد ہو گی ۔ تمام سیاسی پارٹیوں مختلف سماجی اور مذہبی تنظیمات کو اس پروگرام میں مدعو کیا جائے گا

یاد رہے کہ فیڈریشن کی ویمن کونسل بھی عروسہ راجہ صاحبہ اور ڈاکٹر صباء صاحبہ کی سرپرستی میں بھرپور شرکت کریں گی۔ اور اگر مزید خواتین بھی شرکت کرنا چاہیں تو فیڈریشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔اس پریس کانفرنس میں بابائے صحافت جاوید مغل صاحب، سینیئر صحافیان شاہد احمد شاہد صاحب، مرزا ندیم بیگ صاحب، رضوان کاظمی صاحب، اور بابر چوہدری صاحب نے شرکت کی۔

Comments are closed.