میڈرڈ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے عمارت خالی کروا لی۔ عمارت کے اندر 150 سے زائد افراد موجود تھے۔پولیس کو دوپہر 02:30بجے اطلاع ملی کہ سینٹر فار ٹیکنالوجی اینڈ ڈویلپمنٹ میں دھماکہ خیز ڈیوائس موجود ہے۔
اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے بند کردیا۔
عمارت کے اندر سائنس فار پیس اینڈ سیکیورٹی پروگرام پر کانفرنس منعقد ہورہی تھی۔جس میں نیٹوں کے رکن ممالک کے اراکین اور دیگر ممالک کے افراد موجود تھی۔
مقررین میں نیٹو کے ارکان، وزرات دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ پروگرامز اور کنٹرول یونٹ کے سربراہ میتھیو سمیت دیگر شخصیات بھی شامک تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی اطلاع غلط ثابت ہوئی۔
Comments are closed.