نیشنل پولیس نے میڈرڈ میں گھڑ سواری کے مراکز میں مزدوروں کے استحصال کے خلاف آپریشن میں 17 افراد کو گرفتار کیا ہے، آپریشن گھڑ سواری کے 11 مراکز پر چھاپے مارے گئے۔آپریشن کے دوران مبینہ طور پر ورکرز کے حقوق پورے نہ کرنے والےآٹھ تاجروں نو ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کو گھڑ سواری مراکرز میں ورکرزکے استحصال کی اطلاع ملنے پر فروری کے مہینے میں تفتیش کاآغاز ہوا۔16 مارچ کو گھڑ سواری کے 11 مختلف مراکز پر چھاپے مارکے گئے۔ ان مراکز میں 25 مختلف کمپنیاں امور سرانجام دیتی ہیں۔
کمپنیوں کی جانب سے سپین میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو کام پر رکھا گیاتھا۔چھاپے کے دوران 17 افراد کو گرفتار کیاگیا۔
Comments are closed.