بارسلونا۔ کاتالونیا کے کنزیومر ادارے کی جانب مسافروں کےحقوق کی خلاف ورزی کرنےپر 18 ائیر لائن کمپنیوں کو مجموعی طور پر 7 لاکھ یورو تک جرمانہ کیاہے۔ ادارے نے سنگین خلاف ورزیوں پر 10 ہزار یورو سے ایک لاکھ تک کے 30جرمانے کئے۔
سال 2021 سے 2023 کے دوران مسافروں کی جانب سے 4 ہزار 7سو اکیاسی شکایات درج کروائی گئیں۔ زیادہ ترشکایات بنیادی طور پر کورونا وباء کے دوران ریفنڈز کی واپسی، ہینڈ بیگ کے اضافی چارجز سے متعلق تھیں۔کاتالان کنزیومر ایجنسی کے مطابق بوئلنگ کو 1384، ریان ائیر کو 1115 کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔
کنزیومر ایجنسی کے ڈائریکٹر البرٹ ملیا کے مطابق بدسلوکی یا حقوق کی خلاف ورزی ہونے پر اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے شکایت ضرور درج کروائیں۔
Comments are closed.