امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے پہلے زاہد قریشی کی بطوروفاقی جج منظوری  دی جبکہ سینیٹ میں ان کے حق میں 81 جبکہ مخالفت میں 16 ووٹ آئے۔امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکا کی 244 تاریخ میں پہلی بار کسی مسلم امریکی کی بطوروفاقی جج منظوری دی گئی ہے۔پاکستانی نژاد زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

جج زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا، زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی۔

نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بنچ کا حصہ بنےپاکستانی نژاد زاہدقریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سےکی گئی تھی، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بینچ کا حصہ بنے۔

Comments are closed.