بارسلونا۔ سپین کے صوبہ کاتالونیا میں 35 سے 39 سال تک کی عمر کے افراد کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ویکسین کے لئے شہریوں کو ان کے ہسپتال سے فون کال یا میسج کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے لیکن اگر شہری خود سیتا(اپوائنٹمنٹ) نکالنا چاہے تو متعلقہ ویب سائٹ پر جا کر حاصل کرسکتاہے۔
محکمہ صحت نے 12 سے 20 سے 29 اور 30 سے 39 سال تک کی عمرکے افراد کو ویکسین لگانے پر اتفاق کیایے۔ سپین بھر میں ویکسین لگانےکا عمل جاری ہے۔ سپین کے تمام صوبوں میں پہلے بڑی عمر کے افراد اور عوامی خدمات کے محکموں میں کام کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی گئی۔
کاتالونیا میں رواں سال 16 جون تک35 لاکھ 39 ہزار 6 سو 76 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔ان میں سے 19 لاکھ 88 ہزار 4 سو 59 افراد 25.4فیصد افراد کو دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔
Comments are closed.