سپین کے شہر بارسلونامیں 40 پلس کرکٹ ٹورنامنٹ زوروشور سے جاری ہے۔ سیریز کا اہتمام کاتالان کرکٹ فیڈیریشن کے پلیٹ فارم سے کیا گیاہے۔ آج چالیس سال سے زائد عمر کے لیگ میچز کے سلسلے میں دو میچ گھیلے گئے۔
پہلا میچ کاتالونیہ بلو اور کاتالونیہ اورینج کے درمیان ہوا۔ بیس اوروز کا میچ کاتالونیہ بلو نے اپنے نام کیا۔ایونٹ کا دوسرا میچ کاتالونیا بلیک مارخور اور کاتالونیہ گرین کے درمیان کھیلا گیا۔
مارخور کے کپتان علی رشید بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔کاتالونیہ بلیک مارخور نے ایک سو تیس رنز کا حدف دیا۔ امانت مہر کی قیادت کاتالونیا گرین بہترین کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ کاتالونیا بلیک کی بہترین باؤلنگ کے سامنے کاتالونیہ گرین اٹھہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کاتالان کرکٹ لیگ کاتالونیہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بے انتہا اقدامات کر رہی ہے اور چالیس سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کی شرکت اس لحاظ سے بھی کافی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں فیڈیریشنز کے صدور، تجارتی اور کاروباری حضرات کے علاوہ ڈاکٹرز، وکلا اور دوسرے پروفیشنلز بھی شریک ہیں جو کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔
Comments are closed.