سپین میں گزشتہ سال دسمبر کےمہینے میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا گیاتھا۔ ملک بھر میں 40 سے 99 سال تک کی عمر کے 31.6 فیصد افرادکو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔رواں ہفتے کے آخر تک 15 ملین افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیاگیایے۔ مئی کے پہلے ہفتے تک 50 لاکھ افراد، جون کے پہلے ہفتے تک 10 ملین افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کیاگیا۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر فرنینڈو سمون کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر تک 9 لاکھ 60 ہزار 2 سو 15 خوراکیں دی گئیں۔ گزشتہ جمعہ سے اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد کو مکمل ویکسین لگا دی گئی ہے۔ ہسپانوی حکومت کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہاہے کہ اپنے علاقے سے باہر کسی اور علاقے میں بھی ویکسین لگوائی جا سکے۔
متعدد صوبوں میں ویکسین لگانے کے لئے کاروباری شعبے کو بھی متحرک کیا گیایے۔ویلنسیا میں بڑی کمپنیوں کو 3 ہزار 7 سو 86 خوراکیں مہیا کی گئی ہیں۔سیویا، آندالوسیا میں بھی کمنیوں کی مدد سے ویکسین کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے توقع کی جارہی ہے کہ جولائی کے مہینے میں 30 سے 39 سال کی عمر والے افراد کو ویکسین لگانے کا آغاز کردیاجائے گا۔ متعدد صوبوں کی جانب سے اس کا آغاز کردیاگیایے۔
Comments are closed.