اسپین میں 52سالہ خاتون کورونا وباء سے 315 روز کے بعد صحت یاب

میڈرڈ۔ 52سالہ ایلیسا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 7 اپریل2020 کو ہسپتال میں داخل ہوئیں۔انھوں نے 315 دن ہسپتال میں گزارے۔ ایلیسا کوصحتیاب ہونے کے بعد سالگرہ والے دن ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔ رخصتی کے وقت ہسپتال کے عملے نے تالیاں بجاکر بیماری کو شکست دینے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

ہسپتال کے عملےکے مطابق داخل ہونے کے بعد ان کو آئی سی یونٹ میں منتقل کیاگیا۔ جہاں پر وہ آکسیجن پر رہیں۔وہ دماغی عارضے اور مختلف انفیکشنز کا شکار رہیں۔ 300 سے زیادہ صحت کے عملے نے ان کی دیکھ بھال کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق صحتیاب ہونے کے بعد ہی ان کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ۔اہل خانہ کی جانب سے ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیاگیا۔

Comments are closed.