پاکستانی سفارتخانہ میڈرڈ اور قونصل خانہ بارسلونا میں یوم آزادی کی پروقار تقاریب

ملک کے 75 ویں یوم آزادی پر سپین میں پاکستانی سفارتخانہ میڈرڈ اور قونصل خانہ پاکستان بارسلونامیں پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈرڈ میں پاکستان سفیر نے قومی پرچم لہرایا اورپاکستان کی سالگرہ کاکیک کاٹا۔

سفیر پاکستان شجاعت راٹھور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست 1947 کا دن پاکستانی عوام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔ انھوں نے کہاکہ وباء پر قابو پاکر پاکستان نے ایک مثال قائم کی، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے سپین میں مقیم تارکین وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

قونصل خانہ بارسلونا میں بھی پرچم کشائی کے بعد ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں قونصل خانہ کے عملے کے علاوہ پاکستانی شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے قائد اعظم کی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے یہ وطن بزرگوں کی انتھک محنت اور قربانیوں سے حاصل ہواہے۔

Comments are closed.