8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرسپین کےشہر بارسلونا میں جامنی نمایاں رنگ تھا مظاہرے کے شرکاء نے چہرے پر پینٹ، بینرز، کپڑوں اور دیگر اشیاء پر جامنی رنگ کررکھا تھا۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بارسلونامیں 40 ہزار افراد نے مارچ کیا۔ مارچ میں شریک خواتین کی جانب سے خواتین کے حقوق، تحفظ، ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے خواتین پر جنسی تشدد کی مذمت کی۔
مظاہرے کا اگلا حصہ معذور افراد صنفی تشدد کا شکات افراد کے لئے مخصوص کیاگیاتھا۔مظاہرین نے مہاجرت اور پناہ کے یورپی معاہدے، اور غزہ میں نسل کشی میں جاری نسل کشی کے خلاف بھی آواز بلند کی گئی۔مظاہرے کے شرکاء نے کاتالان اور ہسپانوی حکومتوں سے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
بارسلونا کے مشہور پلاسہ اونی ورستیتات میں 5,000 طلبا نے حقوق نسواں کی آزادی کےلیے مارچ کیا۔سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام مظاہرے میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیاگیا۔
8 مارچ کا مرکزی احتجاج پاسیو دی گراسیا میں شام 6 بجے کے بعد شروع ہوا جس کا اختتام آرک دی ترینوف میں ہوا۔ویمن مارچ میں شرکا کی جانب سے تقاریر اور میوزیکل پرفارمنس، اور اپنے حق کے لئے شدید نعرہ بازی کی گئی
Comments are closed.