سپین میں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیاحت میں 90 فیصد کمی

ہسپانوی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں سپین کی سیاحت میں 89.9 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔کورونا وباء کے باعث سیاحوں کی آمد میں کمی کی وجہ سے ہوٹلوں کو2.1ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

کوروناوباء کی تیسری لہرپر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف پابندیاں عائد کی گئیں تھیں۔ صوبہ کاتالونیا کی جی ڈی پی کا 13 فیصد سیاحت کے شعبے سے آتاہے۔کاتالونیا میں 2 لاکھ 24 ہزار 9 سو 7 سیاحوں کی آمد ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں91.3 فیصد کم تعداد ہے۔ہر سیاح کی اوسط رقم 7 ڈالر تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد کم ہے۔

سپین آنے والے سیاحوں کے لئےکینری جزیرے کے بعد صوبہ کاتالونیا کا کشش رکھتاہے۔بارسلونا میں 30 فیصد ہوٹل کھلے ہوئے ہیں۔ ہوٹلوں کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ہوٹلوں پر کام کرنے والے 90 فیصد افراد حکومتی امدادی اسکیم پرگزارہ کررہے ہیں۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 2019 کے مقابلے میں رواں سال 50 فیصد سیاح سپین آ سکیں گے۔

Comments are closed.