یونانی پولیس نے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب سے 92 غیر قانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کو بچایا جو برہنہ حالت میں تھے اور ان میں سے کچھ زخمی تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونانی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تمام پناہ گزین مرد ہیں جو جمعہ کے روز دریائے ایوروس کے قریب سے پائے گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ یونانی پولیس اور یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس کے حکام کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ تارکین وطن ترکیہ سے ربر کی کشتیوں میں دریا عبور کر کے یونانی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرحدی پولیس اہلکاروں نے بغیر کپڑوں کے 92 غیر قانونی تارکین وطن کو دریافت کیا جن میں سے کچھ کے جسموں پر زخم تھے۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان تمام مردوں نے اپنے کپڑے کیسے اور کیوں کھو دیے تھے۔یونانی وزیر مائیگریشن نوٹیس میتاراچی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تارکین وطن کے ساتھ ترکیہ کا سلوک تہذیب کے لیے شرمناک ہے۔
خیال رہے کہ 2015 اور 2016 میں جب شام، عراق اور افغانستان میں جنگ اور غربت سے بھاگنے والے تقریباً 10 لاکھ مہاجرین ترکیہ کے راستے یونان پہنچے تو یہ یورپی ہجرت کے بحران کے فرنٹ لائن پر تھا۔اس کے بعد سے یہاں پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن یونانی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ترکیہ کی زمینی سرحد اور یونانی جزیروں کے ذریعے آنے والوں کی کوششوں میں اضافہ دیکھا ہے۔یونان نے ترکیہ پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ 2016 کے معاہدے کا احترام کرے جس میں انقرہ نے اربوں یورو کی امداد کے بدلے تارکین وطن کے یورپ میں بہاؤ کو روکنے پر اتفاق کیا تھا۔دوسری جانب ترکیہ کا کہنا ہے کہ اس نے لوگوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کو تیز کردیا ہے
tricor 160mg tablet order tricor 200mg pills buy fenofibrate 160mg online cheap
order ketotifen sale geodon order online pill tofranil 75mg
minoxidil canada cialis 5mg pill ed pills that work quickly