سپین کے شہر بارسلونا میں ہسپانوی طالب علم نے ہم جماعت پاکستانی لڑکی کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔
بارسلونا کے نواحی علاقے ہاسپتالت دی یوبریگات کے سکول میں 12ہسپانوی سالہ لڑکے نے اپنی ہم جماعت14 سالہ پاکستانی لڑکی پر چاقو سے وار کیا، حملے کے نتیجے میں پاکستانی لڑکی زخمی ہوگئی، ٹیچر نے حملہ آور طالب علم سے چاقو چھین لیا جس کے فوری بعد سکول انتظامیہ نے پولیس اور ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور لڑکا اپنے گھر کے کچن سے چاقو لے کر سکول پہنچا تھا۔ مقامی اخبار کے مطابق سکول کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لڑکی کے والدین سکول پہنچے۔ زخمی ہونے والی لڑکی کے والد کے مطابق کہ اس کی بیٹی نے اسے بتایا تھاکہ لڑکا کچھ دنوں سے دیگر ہم جماعتوں سے کہہ رہاتھا کہ وہ کلاس میں چاقو لے کرآئے گا۔ کم عمر ہونے کے باعث کیس عدالت پہنچنے کا کوئی امکان نہیں تاہم بچوں کے حقوق کی نگہداشت کرنے والا ادارہ دیاگاہ نفسیاتی و سماجی پہلووں کا جائزہ لے گا اور اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گا۔
سماجی حقوق کے وزیر کارلس کیمپوزانو نے یقین دہانی کرائی کہ 14 سال سے کم عمر کے بچوں پر تشدد کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کا ایک کمیشن تشکیل دیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ جلد رپورٹ پیش کریں گے۔
Comments are closed.