بارسلونا میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی کی گورنر بارسلونا سے ملاقات، پاک–اسپین تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر گفتگو

بارسلونا میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات گورنر بارسلونا محترمہ ماری کارمین گارسیا سے ہوئی۔ وفد میں قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک گوندل، پاک فیڈریشن اسپین کے سینئر نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق، ڈپٹی اسپیکر ایاز عباسی اور سینئر صحافی علی فرقان بھی شامل تھے۔

پاک–اسپین تعلقات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، پاک اسپین تعلقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور کاتالونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی سماجی و معاشی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستانی کمیونٹی کا کردار

گورنر بارسلونا ماری کارمین گارسیا نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی کمیونٹی کی محنت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارسلونا میں مقیم پاکستانی مقامی معیشت، تجارت اور ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں خطوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

دوطرفہ تعاون پر زور

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک اور ان کی کمیونٹیز زیادہ قریب آ سکیں۔

Comments are closed.