کشمیر میں بھارتی مظالم، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کی درخواست پرکاتالونیا پارلیمنٹ کے فارن افیر کمیشن کا اجلاس

سپین کے صوبہ کاتالونیا کی پارلیمنٹ کےفارن افیر کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس بارسلونا میں کشمیری تنظیمات کی درخواست پر منعقد ہوا۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کے صدر راجہ نامدار نے کشمیرمیں ہونے والے مظالم پر ڈاکومنٹری پیش کی۔ انھوں نے مختلف ویڈیوز اور بین الاقوامی اخبارات کی مدد سے ارکان پارلیمنٹ کو بریف کیا۔ اس موقع پر کاتالان پارلیمنٹیرین کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات راجہ نامدار خان ایڈووکیٹ اور زاہد ہاشمی نے دئیے ۔

کاتالونیا پارلیمنٹ کے فارن افیر کمیشن کے اجلاس میں سپین کی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرین نے شرکت کی ۔ اس کمیشن میں سوشلسٹ پارٹی۔ جز پور کاتالونیا- ای آر سی ۔ کمونز- کوپ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز نےشرکت کی ۔ اس سیشن میں موجود تمام جماعتوں نے مسئلہ کشمیر پر ہونے والی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

پروگرام کے آخر میں کمیشن نے “کشمیر کے حق میں کہ “کشمیر کا فیصلہ کشمیروں کی خواہشات کے مطابق ریفرنڈم سے ہونا چاہیے، انڈیا ظلم و جبر بند کرئے اور ایک انٹرنیشنل سطح پر کمیشن قائم ہونا چاہیے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیق کرئے” ان پوانٹس کے ساتھ کثرت رائے سے قرارداد پاس کی۔

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کی پچھلے دو سال کی کاوشوں سے مختلف پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقاتوں اور ان کو اس بات پر قائل کرنا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں ان بریفنگز کا ہی نتیجہ ہے کہ فارن کمیشن نے پارلیمنٹ میں دعوت دی اور بھاری اکثریت سے قرارداد پاس کی۔

کاتالونیا پارلیمنٹ کے فارن افیر کمیشن کے دورہ پر پاکستانی وفد میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کے صدر راجہ نامدار خان۔ فورم سپین کے صدر زاہد ہاشمی۔ سینئر کشمیری رہنما سردار ارشد۔ ندائے کشمیر سپین کے صدر راجہ مختار سونی ۔ تحریک کشمیر سپین کے صدر راجہ شفیق تبسم۔ پاک سپین بزنس کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر سید ذوالقرنین شاہ۔ سینئر کشمیری رہنما ناصر شہزاد۔ ارشد نذیر ساحل۔ نقاش جاوید قریشی اور دیگر معززین شامل تھے

Comments are closed.