30 نومبر 2024 کو بارسلونا میں پاکستان کلچرل ایونٹ منعقد کیا جائے گا، اس سلسلہ میں انتظامات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اس پروگرام کی تفصیلات و مقاصد سے آگاہ کرنے کے لیے آج حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ پروگرام پاک فیڈریشن سپین اور پی آر آئی کے باہمی تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔
پاکستان بزنس کونسل سپین کے چئیرمین کامران مظفر نے پروگرام کے حوالے بات کرتے ہوئے کہاکہ پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کو فری انٹری کے ساتھ دی جائے گی۔ فری پاس کے لئے ایک کیو آر کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کرواناہو گی۔ انٹری صرف رجسٹرڈ حضرات و خواتین کو دی جائے گی۔ انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے پروگرام میں شریک ہوکر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کا انعقاد پاکستان اسٹیٹ بینک کے تعاون سے کیاجائے گا۔
اینڈ اینڈ اباوٹ کمپنی کے سی ای او غلام رسول نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایونٹ جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جہاں موسیقی اور خاندانی یکجہتی کے ذریعے ثقافت کا جشن منایا جائے گا۔اس موقع پر جنوبی ایشیاء کے کھانے پیش کیے جائیں گے اور مشہور بینڈ “خماریاں” کی شاندار پر فارمنس ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور من ریمٹنس انیشی ایٹو (PRI) کے نمائندگان ایونٹ کا آغاز اہم خطاب سے کریں گے، جس میں پاکستان کی معیشت کے لیے ترسیلات زر کی اہمیت کوجاگر کیا جائے گا۔
پی جی گروپ پاکستان اور آؤٹ اینڈ اباؤٹ نے اسپین میں پاکستان فیڈریشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان ریمٹنس ائیو اور پاکستان کے 10 سرکردہ بینکوں کی رہنمائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی حمایت اور ان سے تعلق مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
Comments are closed.