سپین کے شہر بارسلونا میں تعلیم و صحت کے فروغ کے لئے سرگرم عمل پاکستانی تنظیم پیسکا کی جانب سے شاعر، ادبی شخصیت افضال بیدار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
مشاعرے میں پاکستانی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر، سماجی و سیاسی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، مشاعرے میں مقامی پاکستانی شعراء نے اپنا کلام پیش کیا، شاعری اور گفتگو میں پاکستان کے مسائل کو موضوع بنایا گیا۔
قونصل جنرل بارسلونا مراد وزیر، ڈاکٹر ہما جمشید، جاوید مغل، راجہ شفیق کیانی، فیض اللہ ساہی، ثاقب طاہر اور سابق قونصل جنرل سید ایاز نے افضال بیدار کی خدمات اور شخصیت کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کیا، اس موقع پر معروف صوفی گائیک اور نعت خواں قدیراحمد خان نے افضال بیدار کا کلام ترنم سے پڑھا۔
شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے افضال بیدار نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کے ماورائے آئین اقدامات بھی ریاست کو ناکام بناتے ہیں، نظریاتی اور سیاسی اختلاف معاشروں کا حسن ہے اس لیے ہمیشہ جمہوری نظام اور قوتوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ آمریت کا راستہ روکا جا سکے کیونکہ کمزور ترین جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے۔
Comments are closed.