سپین کی حکومت نے ووکیشنل ٹریننگ (پیشہ ورانہ مہارت) کورسز میں داخلہ لینے والے افراد کو عارضی ریزیڈنس کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سپین حکومت ایسے افراد جنھوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ حاصل کیاہے ان کو عارضی رہائشی اجازت نامہ دیاجائے گا۔انھیں زبان اور کورس میں مہارت حاصل کرناہوگی۔گزشتہ سال 26 جولائی کو اعلان کیا گیاتھا کہ حکومت سپین میں غیرقانونی طور پرمقیم افراد کو عارضی رہائشی اجازت نامے دے گی۔
وزرات تعلیم کے مطابق ابھی شارٹ تربیتی کورسز پر بھی غور کیاجارہاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد انھیں مکمل۔کرکے لیبر مارکیٹ میں داخل ہوسکیں۔ ان کورسز کے لئے عمر کی کوئی بھی حد مقرر نہیں کی گئی اس میں کوئی بھی داخلہ لے سکتاہے۔
غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سپین میں 5 لاکھ سے زائد غیرملکی غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔
Comments are closed.