بارسلونا۔قائمقام قونصل جنرل شازیہ منیر کی پاکستانی ٹیکسی سیکٹر کے مختلف گروپس سے ملاقات

پاکستان میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب زندگان کی امداد کے لئے اسپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ اس سلسلے میں قونصل خانہ نے کمیونٹی کے مختلف گروپس سے میٹنگ کا سلسلہ شروع کررکھاہے جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا۔

 ٹیکسی سیکٹر کی سیلاب زدگان کی قابل ستائش خدمات کے تناظر میں قائم مقام قونصل جنرل صاحبہ شازیہ منیر نے ٹیکسی سیکٹر مختلف گروپس سے ایک نشست کا اہتمام کیا۔میٹنگ کے دوران قائم مقام قونصل جنرل صاحبہ نے انکی ماضی اور موجودہ خدمات کو سراہا۔ ٹیکسی سیکٹر نے اپنے حب الوطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کے ساتھ دیا ہے۔ ڈیم فنڈ سے لےکر زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی امداد تک ، ٹیکسی سیکٹر کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

میٹنگ کے دوران گروپس کے نمائندگان نے آگاہ کیا کہ اب تک انکی طرف سے تقریباً اسی ہزار یورو کی خطیر رقم سیلاب زندگان کے لئے جمع کی گئی ہے جو مختلف تنظیموں اور فلاحی اداروں کے توسط سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو فراہم کی جارہی ہے۔

Comments are closed.