سپین کے شہر بارسلونا میں تین افراد نے فلسطین میں امن کے مطالبے کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ان افراد میں گیبریل سرا،للم مسکارے، مارٹی اولیویا شامل ہیں۔
بھوک ہڑتال کرنے والے امن پسند ہسپانوی شہریوں نے حکومت سپین سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت بند کرے اور عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت کرے۔
بھوک ہڑتال کرنے والے افراد صرف پانی پی کر گزارہ کریں گے۔ بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک طبی ٹیم ان کی صحت کے لئے خطرے کی علامت نہیں بتاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ عمل جب تک کرسکے اسے جاری رکھیں گے
Comments are closed.