معروف کاروباری شخصیت امانت حسین مہرکا سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمامعروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ قونصل جنرل بارسلونا مراد وزیر مہمان خصوصی تھے ۔

رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ماہ صیام میں دوست احباب کے ساتھ افطایوں کا سلسلہ جاری ہےسپین کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیات چوہدری امانت حسین مہر نے سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر مہمان خصوصی تھے ۔
افطار ڈنر میں سپین کی کاروباری ۔سیاسی ۔ سماجی اور تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی. لیگی رہنما امانت مہر کا کہنا تھا کہ ہمیں مل جل کر پردیس میں مشکلات کا سامنے کرنے والے افراد کی مدد کرنی چاہیے۔ ہمیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے۔

قونصل جنرل بارسلونا کا کہنا تھا کہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی بہت زندہ دل ہے۔ دیار غیر میں مل بیٹھنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ اس محبت کو ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔

چوہدری امانت حسین مہر ۔ چوہدری عظمت حسین مہر ۔ چوہدری شعیب ورک ۔ چوہدری اشفاق باغاں والا اور دوستوں نے مہمانوں کا افطار ڈنر پہنچنے پر گلدستے پیش کرکے استقبال کیا گیا۔

Comments are closed.