بارسلونا۔کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے پیش نظر کاتالونیا حکومت کی جانب سے نئی امداد کل سے اپلائی کی جاسکے گی۔ آتونونو والے افراد 30 نومبر سے 7 دسمبر تک 9 بجے صبح سے سہ پہر 3 بجے تک امداد اپلائی کرسکیں گے۔ایسی کمپنیاں جن میں ملازمین کی تعداد 3ہو وہ بھی امدادی رقم کے لئے اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے10 ہزار افراد کے لئے 20ملین کی رقم امدادی سکیم کے لئے مختص کی گئی تھی تاہم ویب سائٹ پر ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث ویب سائٹ کریش کرگئی جس کی بناء حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سامنا کرناپڑاتھا۔ایسے افراد جنھوں نے اس سے قبل 2000 یورو امداد کے لئے اپلائی کیاتھا وہ اس بار اپلائی کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
ایسے کاروباری حضرات جن کے پاس 6 یا اس سے زیادہ ملازم ہوں اور سابقہ ٹیکس گوشواروں میں ان کی سالانہ آمدن 35 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی ہو وہ اس اسکیم کے لئے اہل نہیں، امداد کے حصول کے لئے درخواست دینے والوں کا سوشل سیکیورٹی کے ساتھ رجسٹرڈہونا بھی لازمی ہے۔
https://treballiaferssocials.gencat.cat/ca/el_departament/coronavirus-sars-cov-2/ajutscovid/ajutmantenimentactivitateconomica/
Comments are closed.