بارسلونا حکومت کا 15 جون سے ایل پرات ائیرپورٹ کا ٹرمینل 2 کھولنے کا فیصلہ

بارسلونا۔ کورونا وائرس وباء کے باعث مسافروں کی آمد میں کمی کی وجہ سے بارسلونا ایل پرات ائیرپورٹ کا ٹرمینل 2 گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں بند کردیاگیاتھا۔ ائیرپورٹ تنظیم اینا کے مطابق بندش کے دوران 106 ملین یورو کا کنسٹرکشن کا کام بھی مکمل کیا گیاہے۔جس میں سامان، ائیر کنڈنشنگ، سیکیورٹی کلئیرنس اور بورڈنگ کے نظام کو بہتر کیاگیایے۔

کورونا وباء کے میں کمی کے باوجود حفظان صحت کے قوانین لاگو رہیں گے۔صرف ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو ہی عمارت کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

ہسپانوی معیشت کے 13 فیصد جی ڈی پی کا انحصار سیاحت کے شعبہ پر ہے۔ اپریل کے مہینے میں کاتالونیا میں 94 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی جوکہ سال 2019 میں 1.67ملین کے مقابلے میں 94.4فیصد کم ہے۔ماہرین کے مطابق رواں سال ویکسینیشن منصوبے کے بعد سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

Comments are closed.