برطانیہ:محکمہ صحت نے الرجی کا شکار افرادکوکورونا ویکسین لگانے سے روک دیا

لندن۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کی ریگولیٹری ایجنسی نےکہا ہےکہ ایسے افراد  جنہیں کسی قسم کی غذا، دوا یا ویکسین سے الرجی ہوتی ہے وہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین نہیں لگائی جائے

محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں میں سے دو افراد پر الرجک ری ایکشن آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں، دونوں افراد کا تعلق  برطانوی محکمہ صحت سے ہے اور دونوں کے متعلق بتایا گیا ہے انہیں الرجی کی شکایت تھی۔

برطانیہ میں امریکا کی فائزر اور جرمن دواساز ادارے بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کی گئی ویکسین گذشتہ روز سے ہی لگوانا شروع کی گئی ہے اور اب تک کئی ہزار افراد کو یہ ویکسین دی جاچکی ہے۔فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیارکردہ ویکسین کی 20 ہزار سے زیادہ افراد پر آزمائش کی گئی تھی تاہم آزمائشی مرحلے سے گزرنے والے ان ہزاروں رضاکاروں میں الرجی کے شکار افراد کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Comments are closed.