بارسلونا موسم گرما میں 30 لاکھ سیاحوں کی آمد، رونقیں بحال

رواں سال 84 فیصد سیاح بیرون ممالک سے آئے جبکہ 16 فیصد نے سپین کے دوسرے علاقوں سے کاتالان دارلحکومت کا رخ کیا

سٹی کونسل کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابو جون سے اگست کے آخر تک تقریبا 30 لاکھ سیاحوں نے بارسلونا کا رخ کیا جس سے معیشت پر بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تاہم یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں 15 فیصد کم رہی۔ رواں سال سیاحوں نے بارسلونامیں 5.3 راتوں کاقیام کیا۔

رواں سال 84 فیصد سیاح بیرون ممالک سے آئے جبکہ 16 فیصد نے سپین کے دوسرے علاقوں سے کاتالان دارلحکومت کا رخ کیا۔ بارسلونا بندرگاہ اور ائیرپورٹ 80 فیصد سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ 9 لاکھ سیاح سمندری راستے شہر میں داخل ہوئے۔

بارسلونا میں سیاحوں کی آمد سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے کاروبار بحال ہونے کے بعد روزگار کے مواقعوں میں بھی واضع اضافہ ریکارڈ کیاگیام

Comments are closed.