سپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت علی راٹھور نے ہسپانوی وزیرداخلہ فرناندو مارسلکا گومز سے ملاقات کی جس میں علاقائی معاملات، سپین سیاسی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سفیر شجاعت علی راٹھور نے ہسپانوی وزیرداخلہ فرنادومارسلکا گومز سے ملاقات کی ہےملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات زیرگفتگو رہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سپین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی،
شجاعت علی راٹھور کا سپین میں تعینات ہونے کے بعد حکومتی عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز انھوں نے ہسپانوی بادشاہ فلپviسے ملاقات بھی کی تھی.اس موقعہ پر نئے تعینات ہونے والے سفیر نے اپنی سفارتی اسناد بادشاہ فیلپ VI کو پیش کیں
Comments are closed.