برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی میں 700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی جنسی زیادتی روکنے میں ناکامی پر 85 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر تاوان کی ادائیگی پر رضا مند ہوگئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کسی بھی تعلیمی ادارے میں جنسی زیادتیوں کے واقعات کے ازالے کے طور پر ادا کی جانے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔زیادتی کی شکار طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کر رکھا تھا، جس میں یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر پر 1990 سے 2016ء کے دورانیے میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں 26 سال کے دورانیے میں زیادتی کا شکار ہونے والی 710 طالبات نے الزامات عائد کیے۔یونیورسٹی کی سابقہ طالبات کی جانب سے جنسی زیادتی الزامات کی زد میں آنے والا ڈاکٹر ماہر امراضِ نسواں ہے
Comments are closed.