بارسلونا عدالت نے زبردستی ملازمت سے چھٹی کروانے پر ملازم کو 25 ہزار یورو ادائیگی کا حکم دے دیا

کاتالونیا عدالت نے سانت اسٹیشن پر ایک بیکری کے کچن میں کام کرنے والے ملازم کو زبردستی نوکری سے نکالنے پر 25 ہزار یورو ادائیگی کا حکم دیاہے جبکہ نکالے والے جانے شخص کو دوبارہ ملازمت پر رکھنے کا حکم بھی جاری کیاہے۔

اکتوبر 2018 میں بیکری نے ملازم کو جاب سے نکالا۔بیکری انتظامیہ کا موقف ہے کہ ملازم کچن میں پیشاب کرتاتھا جبکہ کیش بکس سے پیسے بھی غائب کررہاتھا۔بیکری میں لگے کیمروں سے حقیقت کا پتا لگانے کے بعد اس کی چھٹی کروائی گئی۔

عدالت نے بیکری کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے ملازم کے حق میں فیصلہ سنایاہے۔ اور 25 ہزار 3 سو 40 یورو ادائیگی کا حکم دیاہے

Comments are closed.