آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز آف یو کے اینڈ یورپ کے سالانہ گالا ڈنر کا انعقاد اس سال سپین کے شہر بارسلونا میں کیا گیا۔ آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز یو کے اینڈ یورپ کے فاؤنڈر اور سی ای او ڈاکٹر عبد الحفیظ (نشانِ امتیاز برطانیہ) کے اعزاز میں پلیٹ فارم برائے تعلیم اور صحت (پیسکا) نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں ایپس یوکے۔ یورپ کے عشائیہ میں ہسپانیہ بھر سے پاکستانی نژاد ڈاکٹریٹ سکالرز، پروفیسرز اور میڈکل ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ عشائیہ کی رنگا رنگ تقریب بارسلونا کے لاہور ریسٹورنٹ پر منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر شعیب صدیقی پی ایچ ڈی، ڈاکٹر آصف علی پی ایچ ڈی، ڈاکٹر دلیپ کمار پی ایث ڈی اور پرفیسر ڈاکٹر سندس ظفر پی ایچ ڈی نے خطاب کیا۔
سی ای او ایپس یوکے اینڈ یورپ نے اپنے اپنے خطاب میں ہسپانیہ میں اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ انہیں ہسپانیہ اور یورپ بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اور پاکستانی کمیونٹی کے بچوں، طلبا اور طالبات کے لیے مثال بننا ہے اور نئی راستے کھولنے ہیں۔نظامت کے فرائض، ایپس یوکے- یورپسپین چیپٹر کے سربراہ ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے انجام دئیے۔
عشائیہ سے قبل آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز یو کے اینڈ یورپ کے ممبران نےصوبائی محکمہ صحت کے انفیشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جوردی اور اُن کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر جوردی نے بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے متعلق اپنی تحقیق پیش کی۔ ڈاکٹر جوردی نے بتایا کہ اب اُن کی ٹیم اس تحقیق کا دائرہ سب غیر ہسپانوی کمیونیٹیز تک پھیلانے جا رہے ہیں۔
نظامت کے فرائض، ایپس یوکے- یورپسپین چیپٹر کے سربراہ ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے انجام دئیے اور معزز مہمانوں، میڈیکل ڈاکٹر اور ہی ایچ ڈی سکالرز سے کونسلر بارسلونا سٹی کونسل اور بائیے دے ہیبرون یونیورسٹی ہسپتال کے کوارڈینیٹر برائے صحت ایشیائی کمیونٹی طاہر رفیع نے اختتامی خطاب کیا۔
ایپس یُوکے ۔ یورپ کا یہ پروگرام ہسپانیہ میں اعلیٰ علمی سطح کا اولین پروگرام ہے اور منتظمین علی رشید بٹ، انجینئر شبیر عثمانی بلال بھٹی، خواجہ بلال صفدر، موسی مغل نے ایسے مزید سائنسی اور علمی پروگرامز اور ورکشاپس کروانے کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.