اٹلی: جنسی زیادتی کا سزایافتہ پاکستانی مجرم اسپین سے گرفتار

سپین کی نیشنل پولیس نے ایک ایسے پاکستانی کو گرفتار کیاہے جس کو اٹلی کی عدالت نے 9 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے ملزم کو یہ سزا 16 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور بلیک میلنگ کے الزام کے تحت سنائی گئی ہے۔ ملزم نے لڑکی کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتے ہوئے جنسی جرم کا ارتکاب کیا۔

ملزم اٹلی سے فرار ہوکر سپین پہنچا اور ہیوسکا میں سکونت اختیار کی۔ملزم ذرائع کے مطابق ملزم پاکستان کے شہر مریدکے کا رہائشی ہے اور ہیوسکا میں موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری سال 2019 سے سپین میں مقیم تھا۔

سپین پولیس کو مجرم کی گرفتاری کے آرڈر موصول ہونے کے تین گھنٹے کے اندر گرفتار کیاگیا۔ کو اٹلی حوالگی تک سپین کی جیل میں رکھا جائے گا۔

Comments are closed.