بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، مسلمانوں کیساتھ مسیحی برادری پرمظالم میں بھی تیزی آگئی ،نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیاہے کہ انتہا پسند ہندو ں کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا نے کیساتھ انہیں عبادت سے روکا جا رہا ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہےکہ بھارت میں مسیحی برادری پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے،ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے مسیحوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں جبکہ موت کے خوف سے مسیحی افراد نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔ یہی نہیں، ہندو انتہا پسند وکلاء نے مسیحی برادری کے زیر سرپرستی چلنے والے ایک خیراتی ادارے کو بھی متعددبار بند کروانے کی کوششیں کی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ مسیحیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش ہیں۔اقلیتوں پر ہونے والے ان مظالم کے خلاف بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں۔
Comments are closed.