میلبورن: آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیا ہے تاہم امن معاہدے تک آسٹریلیا اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل نہیں کرے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت مانتا ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کا بنیادی نقطہ یروشلم کی حیثیت کا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ سال اس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے دہائیوں پرانی امریکی خارجہ پالیسی تبدیل کرتے ہوئے قدم شہر کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔ بعد میں امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.