بارسلونا: سپین میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو پاسپورٹ جاری ہونے کے باوجود تاحال موصول نہیں ہوسکے، پاکستان ایمبیسی اور سفارتخانے نے پاسپورٹ روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپین میں بسنے والے ایسے اوورسیز پاکستانی جنہوں نے آن لائن پاسپورٹ اجراء کی درخواستیں دے رکھی ہیں کو پاسپورٹ حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ اجراء کے باوجود سپینیش ایئرپورٹس اتھارٹی پاکستانیوں کو ان کے پاسپورٹس فراہم نہیں کر رہی۔
سپینش حکام نے پاکستانی سفارتخانے/ قونصل خانے کے ذریعے درخواستیں دینے والوں کے پاسپورٹ بھی روکے لیے تاہم میڈرڈ سفارتخانے اور بارسلونا قونصل خانے کی کوششوں سے متعلقہ افراد کو پاسپورٹ ملنا شروع ہو گئے ہیں تاہم اپنے طور پر گھر، کام کی جگہ یا پی سی او سے اپلائی کرنے والوں کے پاسپورٹ فراہم نہیں کیے جا رہے۔
واضح رہے کہ سپین سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستاندیی پاسپورٹ اجراء یا تجدید (رینیوئل) کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کراتے ہیں، متعلقہ قونصل خانے یا ایمبیسی کے علاوہ گھر یا کام کی جگہ سے بھی اپلائی کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ایسے افراد جنھوں نے آن لائن لاسپورٹ جمع کروائے ہیں ان کو پاسپورٹ واپسی میں پریشانی کا سامناکرناپڑرہاہے۔ ائیر پورٹ پر کام کرنے والے ادارے آدوانا نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ روک رکھے ہیں، ذرائع کے مطابق ادارے نے پاکستانی قونصل خانہ سے اپلائی کئے جانے والے پاسپورٹ بھی روک لئے تھے تاہم حکام سے بات چیت کے بعد قونصل خانہ سے اپلائی ہونے والے پاسپورٹ ریلیز کر دئیے گئے تھے
نیوز ڈپلومیسی کے رابطہ کرنے پر بارسلونا میں قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ دایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستانیوں کے پاسپورٹ روکے گئے ہیں تاہم سفارتخانے اور قونصل خانے کے ذریعے اپلائی کرنے والوں کو پاسپورٹ دیئے جا رہے ہیں تاہم جنہوں نے لوکوتوریو (پی سی او) سے اپلائی کیا تھا ان کے پاسپورٹ روکے گئے ہیں۔
بارسلونا میں قونصل جنرل مراد علی وزیر نے مزید بتایا کہ مختلف افراد کی جانب سے پاسپورٹ روکے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا جا رہا ہے، قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ پاسپورٹ روکے جانے کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
Comments are closed.