بارسلونا۔ جنرالیتات کی جانب سے ایرتے اور آتو نومو ورکرز کے لئے جاری کی گئی امداد اسکیم میں ادائیگیوں کا سلسلہ 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ جس میں ایرتے لینے والے ورکرز کو 600 سے 900 یورو تک کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔یہ رقم ایک لاکھ اکیالیس ہزار لوگوں کو منتقل کی جائے گی۔آتونومو رکھنے والے ایک لاکھ ستاسی ہزار افراد کو 2000 یورو کی رقم ادا کی جائے گی۔
رقم ادائیگیوں کا سلسلہ 15 مارچ سے شروع کیا جائے گا اور یہ عمل دو ہفتوں میں مکمل ہوگا۔ صوبہ کاتالونیا کے 3 لاکھ 29 ہزار 1 سو 88 ورکز اور آتونومو والے افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس اسکیم میں رقم کے حصول کے لئےآتو نومو رکھنے والے افراد کی آمدنی سالانہ 17ہزار 500 یورو سے کم اور ماہانہ 1440 یورو سے کم آمدنی ہونی چاہیے۔
Comments are closed.