بارسلونا کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ، پابندیوں میں 7 فروری تک توسیع

بارسلونا۔ سپین کے صوبےکاتالونیا کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے موجودہ اقدامات کو مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھا دیا ہے۔ جس کے باعث نقل و حرکت، تعلیمی مراکز، اور کاروبار پر پابندیاں کم سے کم 7 فروری تک برقرار رہیں گی۔محکمہ صحت کے مطابق وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے۔جس کے باعث تیسری لہر بہت قریب ہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کے دباو میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔

بارسلونا سمیت کاتالونیا کی تمام میونسپلٹیز چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف کام، سکول، ہسپتال جانے کی اجازت ہوگی۔صرف 400 میٹر دوکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔بارز، ریسٹورنٹس پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کرنا ہوگا۔ 1000 کیپیسٹی والے تھیٹر، سینما گھر کنسرٹ ہال صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔رات کو 10 سے صبح 6 بجے تک کرفیوں پہلے کی طرح نافذ رہے گا۔

Comments are closed.