ایشیائی کمیونٹی کے پلیٹ فارم برائے تعلیم و صحت پیسکا کے زیرِ اہتمام “بیک ٹو اسکول” پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی خاندانوں سمیت درجنوں کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب بارسلونا کے خوبصورت ہال کاسا دل مار میں منعقد ہوئی۔
پروگرام کے روحِ رواں اور سابق کونسلر بارسلونا طاہر رفیع نے روایت کے مطابق اس سال بھی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے سے قبل یہ تقریب منعقد کی، جس کا مقصد بچوں میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنا اور والدین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
رنگا رنگ تقریب میں بچوں کے پروگرامز، کوئز شوز اور کھیلوں کا اہتمام کیا گیا جنہوں نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ پاکستانی اور ہندوستانی خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
مہمانانِ خصوصی میں پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سالک محمود، ہسپانوی سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے جنہوں نے پیسکا کی اس کاوش کو سراہا۔ نظامت کے فرائض رائیسہ طاہر ملک اور حفصہ شبیر نے انجام دیے۔
پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ ہر بچے کو انعام سے نوازا گیا جبکہ فیملیز کو قرعہ اندازی کے ذریعے تحائف دیے گئے۔ کمیونٹی اور سماجی حلقوں نے اس تقریب کو نئی نسل کے لیے حوصلہ افزائی کا مثبت قدم قرار دیا
Comments are closed.