امریکی کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا شکست تسلیم نہ کرنے کا بیان شرمناک ہے ۔ تاریخ میں انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جائیگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ہم جیت گئے ہیں اور وہ ہار چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکار شرم ناک ہے لیکن اقتدار کی منتقلی کو کوئی نہیں روک سکتا ، ٹرمپ کے تعاون کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ ٹرمپ بطور صدر اپنے پیچھے اچھی وراثت چھوڑ کر نہیں جا رہے۔ جوبائیڈن نے عالمی رہنماؤں کو بھی پیغام دیا کہ امریکا گیم میں واپس آگیا ہے اور تنہا نہیں۔
امریکا میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان 14 دسمبر کو ہوگا لیکن صد ڈونلڈ ر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے اختتام پر جیت جائیں گے۔
Comments are closed.