جوبائیڈن ریاست جارجیا میں بھی کامیاب، الیکٹورل کالج میں 306 ووٹ حاصل 

امریکی صدر کے لیے منتخب ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے ریاست جارجیا میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، سنہ 1992 کے بعد اس ریاست سے جیتنے والے وہ پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ہیں۔

اس جیت نے صدرات کے لیے جو بائیڈن کی پوزیشن  مزید مستحکم کر دی ہے ، انہیں اب تک الیکٹورل کالج میں کل 306 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔ ریاست شمالی کیرولائنا میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک اپنی ہار کا اعتراف نہیں کیا تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے جنوری میں کسی نئی انتظامیہ کی جانب اشارہ کیا ہے۔ صدر نے وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کی ایک بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ مستقبل میں کیا ہو گا، کون جانتا ہے۔۔ کون جانے اس وقت کون سی انتظامیہ ہو گی۔ میرا خیال ہے کہ وقت ہی بتائے گا۔

donald trump tax returns released 2020 - news diplomacy

یاد رہے وائٹ ہاؤس پہنچنے کی دوڑ میں ان دو امریکی ریاستوں جارجیا اور شمالی کیرولائنا کے نتائج کا انتظار تھا۔بائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹوں کی تعداد ہیلری کلنٹن کے خلاف سنہ 2006 میں صدر ٹرمپ کے حاصل کردہ ووٹوں کے برابر ہے۔

Comments are closed.