رواں ہفتے کے آخر تک بارسلونا شہر کے چار ساحلوں سانت میکل، سومسٹرو، آئسٹیرا، نوواماربیا پر تمباکو نوشی کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ پابندی فروری میں اعلان کئے گئے پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ ہے جس میں عوام کی صحت اور ماحول کے تحفظ کے لئے ساحل سمندر پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا گیاتھا۔
سگریٹ نوشی پر پابندی کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سگریٹ پینے والے افراد سےمتعلق مقامی پولیس کو اطلاع دی جاسکے گی۔ پولیس کو اختیار حاصل ہوگاکہ وہ سگریٹ پینے والے فرد کو جرمانہ کرسکے۔
ساحل سمندر پر سگریٹ نوشی پرپابندی کے مثبت نتائج آنے پر اس قانون کا اطلاق شہر کے دوسرے ساحلوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس قانون سے متعلق آن لائن سروے بھی کروائے جائیں گے۔
Comments are closed.